ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

چین؛ تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں مُنہدم، درجنوں افراد ہلاک

07 جنوری, 2025 10:35

چین کے دور افتادہ علاقے تبت میں آج صبح 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پڑوسی ملک نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور بھارت کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے کے بعد تباہ شدہ مکانات کی دیواریں ٹوٹی ہوئی ہیں اور ملبہ کھنڈرات میں بکھرا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل نے شام پر زلزلہ بم گرادیا، فوجی تنصیبات تباہ

چینی سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپال، بھوٹان اور بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تبت میں زلزلے کے باعث کئی عمارتیں گرگئیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جس کی شدت نیپال کی سرحد کے قریب مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 5 منٹ پر محسوس کی گئی۔

خیال رہے کہ زلزلے کی گہرائی10 کلومیٹر اور مرکز تبت کی ٹنگری کاونٹی تھا، کٹھمنڈو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top