ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

امریکا؛ شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج، 5 افراد ہلاک

07 جنوری, 2025 09:58

امریکا میں برفانی طوفان ’بلیئر‘ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، 6 کروڑ سے زائد شہری برفانی طوفان کی زد میں آگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق برفانی طوفان سے سب سے زیادہ ریاست کنساس متاثر ہے، اس کے علاوہ میسوری، کینٹکی، ورجینیا، ویسٹ ورجینیا، آرکنساس اور نیو جرسی کے کچھ حصوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

امریکا کی متعدد ریاستوں میں برفانی طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس سے 5 افراد ہلاک، 31 شہری زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث میسوری میں 356 حادثات رپورٹ یوئے جس میں 31 زخمی اور 2 جاں بحق جبکہ ریاست کنساس میں بھی 2 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں:برطانیہ میں شدید طوفانی بارشوں سے نظامِ زندگی درہم برہم

مزید پڑھیں:امریکا کا اسرائیل کو 8 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کی تیاری

رپورٹ کے مطابق لاکھوں امریکی بجلی سے محروم ہو گئے، 7 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ طوفان ’بلیئر‘ کے نتیجے میں ہزاروں پروازیں پہلے ہی تاخیر کا شکار یا منسوخ ہوچکی ہیں، جب کہ کئی سڑکیں منقطع اور اسکول بند ہیں۔

محکمہ موسمیات کے سینئر ماہر میتھیو کیپوچی کا کہنا ہے کہ کنساس شہر میں اس بار گزشتہ 32 سال کے دوران سب سے زیادہ برف باری ہو رہی ہے، اب تک ایک فٹ (30 سے 40 سینٹی میٹر) سے زیادہ برف باری ہوچکی ہے، مزید ایک فٹ تک برف دوبارہ ہو سکتی ہے۔

کنساس اور میسوری سے ملحقہ چند علاقوں میں اب تک 10 انچ تک برف پڑ چُکی،تقریباً 30 امریکی ریاستوں میں صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات واشنگٹن ڈی سی اور فلاڈیلفیا سمیت کئی بڑے شہروں میں شدید برف باری کا امکان ہے۔

نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ اوہائیو سے واشنگٹن تک کئی ریاستوں میں 6 سے 12 انچ تک برف پڑسکتی ہے ،تقریباً 6 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے

ماہرین کے مطابق اوبائیو میں 8.4 انچ برفباری نے1977 میں قائم6.9 انچ کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کی 2 ریاستیں کنساس اور میسوری سب سے زیادہ متاثر ہیں،دونوں ریاستوں میں برف باری اور کم ترین درجہ حرارت کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top