مقبول خبریں
ملک میں سونے کی قیمت مزید گر گئی
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 700 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار روپے پر آگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 3350 روپے برقرار ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں دن کے دوران 7 کی ڈالر کی کمی کے بعد سونے کا بھاؤ 2632 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔