مقبول خبریں
ایک ہی روز میں 4 ممالک نے 63 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا
24 گھنٹوں کے دوران چار مختلف ممالک سے کم از کم 63 پاکستانی شہریوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بدر کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد پیر کے روز کراچی ایئرپورٹ پہنچے اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔
سعودی عرب سے 29 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا، ان میں سے چار بھکاری تھے، 15 بے گھر اور 10 ویزے کی میعاد ختم ہونے پر مملکت میں رہ رہے تھے۔
اس کے علاوہ 16 پاکستانی شہریوں کو ملائیشیا سے ممنوعہ تارکین وطن کے طور پر ملک بدر کیا گیا۔ غیر قانونی داخلے اور زائد قیام کی وجہ سے 11 پاکستانیوں کو ہنگامی پاسپورٹ پر عراق سے پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے چار پاکستانی شہریوں کو ویزا کی میعاد ختم ہونے پر پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل 10 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کے منصوبے کے ساتھ ایران میں داخل ہونے پر ملک سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔