ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

بنگلادیش؛ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دوبارہ وارنٹ جاری

06 جنوری, 2025 15:05

ڈھاکا: بنگلادیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کی عدالت نے دوسری بار حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ چیف پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ عدالت نے حسینہ واجد سمیت 11 افراد کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی عدالت کی جانب سے فرار سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کیخلاف وارنٹ جبری گمشدگیوں میں مبینہ طور پرملوث ہونے پر جاری کیے گئے۔

مزید پڑھیں:حسینہ واجد بھارت کیلئے سفارتی دردِ سر بن گئیں

خیال رہے کہ حسینہ واجد گزشتہ سال شدید عوامی احتجاج کے بعد بنگلادیش سے فرار ہوکر بھارت چلی گئی تھیں جبکہ اس سے پہلے بھی انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں حسینہ واجدکے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top