ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو سُنایا جانے کا امکان

06 جنوری, 2025 13:33

عمران خان سمیت اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنائے جانے کا امکان ہے۔

عدالتی عملے کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے فیصلہ موخر کیا گیا تھا، عدالتی عملے نے نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف کو تاخیر سے آگاہ کردیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں تیسری بار تاخیر ہوئی، احتساب عدالت نے 18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:عفت عمر نے عمران خان کی مخالفت کرنے کی وجہ بتادی

اس کیس کا فیصلہ 23 دسمبر کو سنایا جانا تھا تاہم بعد ازاں کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی گئی تھی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین 6 جنوری کے فیصلے کے التواء کو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری مذاکرات سے جوڑ رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top