مقبول خبریں
یوکرین کی روسی علاقے میں فوجی دستوں پر متعدد حملے
یوکرین کی مسلح افواج نے روس کے علاقے ’کرسک‘ میں روسی فوجی دستوں پر کئی اطراف سے حملے کر دیے۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرینی حکومت خطے میں روس کو وہی کچھ لوٹا یا جا رہا ہے جس کا وہ حق دار ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے بھی مغربی کرسک میں حملے کے آغاز کی تصدیق کر دی۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فضائیہ اور توپ خانے نے یوکرینی فوجی قافلے کو ہدف بنایا جس کے تحت 2 ٹینک، ایک بلڈوزر اور فوجیوں کو لے جانے والی 7 بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
مزید پڑھیں:روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے، 3 افراد ہلاک
میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی فوج نے بیان میں کہا کہ اس علاقے میں لڑائی اب بھی جاری ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دفتر کے سربراہ آندرے یرمک نے کہا ہے کہ یہ حملہ کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے اتوار کے روز لکھا کہ کرسک خطے میں اچھی خبر ہے، روس کو وہ مل رہا ہے جس کا وہ حقدار ہے۔