جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

نیلم مُنیر نے بارات کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں

06 جنوری, 2025 09:29

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر اپنی بارات کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں۔

نیلم منیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بارات کی متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ سال میرے دل کو بتاتے رہے جب صحیح وقت آن پہنچا، وہ ساری دعائیں آخرکار قبول ہوئیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نیلم منیر کی دبئی میں شادی، دولہا کون؟

تصاویر میں اداکارہ نے روایتی سرخ لہنگا پہنا جو سنہری کام سے مزین ہے جبکہ ان کے دولہے نے بھی روایتی آف وائٹ شیروانی کا انتخاب کیا، بارات کی تقریب میں جوڑا انتہائی دلکش انداز میں نظر آیا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top