مقبول خبریں
حماس سے لڑائی، ہلاکتوں کے باعث پورا اسرائیلی یونٹ فرار
![حماس سے لڑائی، ہلاکتوں کے باعث پورا اسرائیلی یونٹ فرار](https://urdu.gtvnewshd.com/wp-content/uploads/2024/11/Israeli-Army-2.jpg)
فلسطین میں مزاحمت کی علامت حماس کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے کے بعد پورا یونٹ فرار ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض صہیونی فوج کے کفیر بریگیڈ نے مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے مسلسل حملوں کے باعث غزہ کے شمال میں 2 ماہ کی لڑائی کے بعد علاقہ چھوڑ دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مزاحمتی فورسز کے ساتھ دو بدو لڑائی میں کفیر بریگیڈ کے 13 فوجی جہنم واصل ہوئے جس کے بعد پورے یونٹ نے راہ فرار اختیار کرلی۔
دوسری جانب غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں ابتک 46 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔