مقبول خبریں
پاکستان دوست ملک نے اسٹار لنک کو پیچھے چھوڑ دیا
چین نے سیٹلائٹ ٹو گارتھ لیزر مواصلات میں ایک نئی کامیابی کے ساتھ ایلون مسک کے اسٹار لنک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے حاصل کی گئی کامیابی کے بعد ایسا لگتا ہے کہ دیگر ٹیکنالوجیز کیلئے سیٹلائٹ اور لیزر کمیونی کیشنز کا استعمال کرتے ہوئے 6 جی انٹرنیٹ حقیقت بننے کے دہانے پر ہے۔
جیلن-1 سیٹلائٹ مجمع کے مینوفیکچرر چینگ گوانگ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی نے یہ کارنامہ گزشتہ ہفتے ایک آزمائشی سفر کے دوران حاصل کیا تھا۔
مزید پڑھیں:چینی خلابازوں نے 9 گھنٹے کی خلائی واک کر کے امریکی ریکارڈ توڑ دیا
کمپنی نے ٹیسٹ میں 100 گیگا بٹ فی سیکنڈ کی الٹرا ہائی اسپیڈ امیج ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ کو چھونے کی تصدیق کی ہے۔ یہ رفتار کمپنی کی جانب سے قائم کیے گئے پچھلے ریکارڈ سے 10 گنا زیادہ ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ کامیابی ایک ٹرک پر نصب گراؤنڈ اسٹیشن اور جیلن-1 سیٹلائٹ میں سے ایک کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔