ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

مودی سرکار کی ہندوتوا تحریک برطانیہ میں غنڈہ گردی کرنے لگی

05 جنوری, 2025 15:05

لندن: مودی سرکار کی بھارت میں پھیلائی گئی نفرت سے جنم لیتی ہندوتوا تحریک اب برطانیہ میں بھی غنڈہ گردی کرنے لگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے شہر شیفلڈ میں پاکستانیوں کے ایک معروف ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں نے دھاوا بول دیا۔ پاکستانی ریسٹورینٹ پر حملہ کرنے والے بھارتی شہری نشے میں دھت تھے، ریسٹورینٹ کے عملے کے ساتھ مار پیٹ کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی انتہاپسندوں نے ریسٹورینٹ کے شیشے توڑے، کرسیاں اور میزیں اُٹھا کر پھینک دیں اور دیگر اشیا کو نقصان پہنچایا۔

مزید پڑھیں:بھارت کا سیکڑوں پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار

حملہ آوروں نے الزام عائد کیا کہ بھیڑ کے گوشت میں گائے کے گوشت کی آمیزش تھی اور گائے ہمارے لیے مقدس ہے۔ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ گائے گوشت نہیں ہونا چاہیے۔

دوسری جانب پولیس نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں حملہ آور بھارتی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top