مقبول خبریں
امریکا کا اسرائیل کو 8 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کی تیاری
واشنگٹن: امریکی حکومت نے اسرائیل کو 8 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 8 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کا پروپوزل کانگریس کو بجھوا دیا۔ اسرائیل سے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ کانگریس اور سینیٹ کمیٹیوں کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو فروخت کیے جانے والے مجوزہ ہتھیاروں میں چھوٹے بم، جنگی طیاروں کیلئے اسلحہ، جنگی ہیلی کاپٹرز، گولہ بارود اور وارہیڈز شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کے مجوزہ معاہدے سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
مزید پڑھیں:غزہ کا پانی، خوراک اور توانائی کے ذرائع تباہ کیے جائیں! اسرائیلی اراکین پارلیمنٹ
اس قبل غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف ہزاروں مظاہرین امریکا سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرچکے ہیں تاہم امریکا کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔