ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

بلوچستان؛ تربت میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق،35 افراد زخمی

04 جنوری, 2025 20:01

بلوچستان کے شہر تربت میں روزدار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کم از کم 8 کی حالت تشویشناک ہے اور جنہیں فوری طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تھا ہے تاکہ نا وشگوار واقعے سے نمٹا جاسکے۔

حکام نے دھماکے کی وجہ اور نوعیت کے بارے میں تفصیلی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top