ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

غزہ کا پانی، خوراک اور توانائی کے ذرائع تباہ کیے جائیں! اسرائیلی اراکین پارلیمنٹ

04 جنوری, 2025 19:06

غزہ میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ہاتھوں شکست نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے اراکین کو بھی جھنجھلا کر رکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی کنیسٹ (پارلیمنٹ) کے 8 ارکان نے حکومت کے فوجی امور کے وزیر اسرائیل کاٹز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض فوج کو غزہ کی پٹی میں پانی، خوراک اور توانائی کے ذرائع کو "جنگی مقاصد کے حصول کیلئے تباہ” کرنے کی ہدایت کریں۔

دائیں بازو کے صہیونی اخبار ہاریٹز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پارلمینٹ اراکین کی جانب سے کاٹز کو لکھے گئے خط میں زور دیا گیا کہ "اسرائیلی فوج جنگ کیلئے طے شدہ سیاسی مقاصد کو حاصل کرنے میں ناکام ہورہی ہے”۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اراکین کا موقف ہے کہ شمالی غزہ کے باشندوں کو جنوب کی طرف بے گھر کرنے کے موجودہ منصوبوں پر "صحیح طریقے سے” عمل نہیں کیا جارہا ہے، اس لیے جنگی حکمت عملیوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔

اراکین پارلیمنٹ نے شمالی غزہ کا محاصرہ کرنے اور اس کے باشندوں کو بے گھر کرنے کے بعد، اسرائیلی فوج کو علاقے میں توانائی، خوراک اور پانی کے تمام ذرائع کو تباہ کر دینا چاہیے۔ انہوں نے سفید جھنڈا لہرا کر ہتھیار ڈالے بغیر شمالی غزہ کے اندر منتقل ہونے والے کسی بھی شخص کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 46 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top