ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

ایران نے مغربی، مشرقی سرحدوں پر مسلح سیکیورٹی دستے تعینات کردیے

04 جنوری, 2025 17:57

قابض اسرائیل کے شیطانی ہتھکنڈوں کو دیکھتے ہوئے ایران نے ملک کی مغربی اور مشرقی سرحدوں پر مسلح افواج کے سیکیورٹی دستے تعینات کردیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے پڑوسی ممالک میں قابض صہیونی حکومت کے بڑھتے اثر و رسوخ کو دیکھتے ہوئے ایرانی مسلح افواج نے سیکیورٹی حالات کے پیش نظر مغربی اور مشرقی سرحدوں پر سیکورٹی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مسلح افواج کے کمانڈر حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ سرحدوں کی نگرانی کیلیے مختلف فوجی دستے مغربی اور مشرقی سرحدوں پر تعینات کرنے سے متعلق عوام کو آگاہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرحدوں کی حفاظت سے نہ صرف غیر قانونی تجارت اور منشیات کی اسمگلنگ کو روکا جاسکے گا بلکہ اس سے ملک کی اندرونی سیکیورٹی بھی بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے دیواروں کی تعمیر کا منصوبہ بھی جاری ہے تاکہ غیر قانونی نقل و حرکت کو روکا جا سکے اور ملک کی مکمل سالمیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top