ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

زُبان سے 57 پنکھوں کے بلیڈز روکنے کا عالمی ریکارڈ قائم

04 جنوری, 2025 15:49

بھارتی شخص نے صرف ایک منٹ میں اپنی زبان سے 57 پنکھوں کے بلیڈز روک کر عجیب و غریب عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کرانتی کمار پنیکیرا خطرناک اسٹنٹ کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں ’ڈرل مین‘ کا لقب دیا جاتا ہے۔اس ویڈیو کو پلیٹ فارم پر 60 ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:چلتی ٹرین میں بوڑھے شخص کے خطرناک اسٹنٹ نے تہلکہ مچا دیا

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے تازہ ترین اسٹنٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پانیکیرا کو ایک منٹ کے اندر اپنی زبان سے پنکھے کے بلیڈ کو روکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ 4 بار گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے کرانتی کمار پنیکیرا کئی رئیلٹی ٹی وی شوز میں بھی نظر آچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top