مقبول خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت میں پیش ہوکر سزا سننے کا حکم
نیویارک: امریکی عدالت نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے اور ذاتی طور پر پیش ہونے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی سے متعلق مقدمے میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم برقرار رکھی اور سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
نیویارک کی عدالت نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اداکارہ کو دی گئی رقم مبینہ طورپر چھپانے کے کیس میں 10 جنوری کو سزا سنائے گی، تاہم عدالت نے کہا کہ ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا کیس کو ختم کرنے کا جواز پیش نہیں کرتا، ٹرمپ سزا سننے کیلئے ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک پر پیش ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:روس یوکرین جنگ پر ٹرمپ کیساتھ سمجھوتہ کرنے کو تیار ہے، پیوٹن
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نومنتخب صدرکو جیل کی سزا ممکنہ طورپر نہیں سنائی جائے گی۔ دوسری جانب ریپبلکن رہنما کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالتی فیصلے پر اپیل دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔