ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

لوئر کُرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر سمیت 6 افراد زخمی

04 جنوری, 2025 11:52

ضلع کُرم کی تحصیل لوئر کرم میں نامعلوم افراد کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم افراد کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی ڈپٹی کمشنر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے علاقہ بگن میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:کُرم پاراچنار کی اہم شاہراہ ایک بار پھر کُھلنے میں رکاوٹ کا شکار

مزید پڑھیں:ضلع کرم پاراچنار؛ دونوں فریقین کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوگئے

مشیراطلاعات بیرسٹرسیف، کمشنرکوہاٹ اورڈی آئی جی موقع پرموجود ہیں، بیریسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کےپیش نظرقافلےکوفی الحال روکاہے، ڈپٹی کمشنر کرم کوعلیزئی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بیرسیٹر سیف نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرکرم کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈی سی کو ہیلی کاپٹر سے پشاور منتقل کرنے کیلئے بندوبست کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ضلع کُرم میں امن معاہدے کی تکمیل کے بعد فائرنگ کے سبب  پاراچنار کی اہم شاہراہ کُھلنے میں رکاوٹ کا شکار ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن معاہدے پر باقی 6 نے بھی دستخط کردیے جبکہ امن معاہدے کے تحت پہلا قافلہ آج پارا چنار روانہ کرنے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں تھیں۔

تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل ضلع کُرم کی تحصیل لوئر کُرم میں نا معلوم افراد کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی کرم تنازع پر فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ٹل پارہ چنار شاہراہ کو 3 ماہ بعد آج کھولا جانا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top