ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے، 3 افراد ہلاک

04 جنوری, 2025 11:02

یوکرین اور روس کی سرحد کے دونوں جانب ہونے والے تابڑ توڑ حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس کی جاب سے یوکرین کے شمالی شہر چرنیہیو کے قریب ایک رہائشی علاقے میں تین میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، جبکہ پانچ زخمی اور 2 مکانات تباہ ہو گئے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ ہمسایہ علاقے کیف میں ایک ڈرون حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے جبکہ ڈونیٹسک کے علاقے میں فرنٹ لائن کے قریب سلویانسک قصبے پر گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:یوکرین نے یورپ کیلئے روسی گیس کی سپلائی مُعطل کر دی

یوکرین کے صدر زیلینسکی نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر لکھا کہ 2025 کے پہلے 3 دنوں میں روس نے یوکرین کے اہداف پر 300 حملے کرنے والے ڈرونز اور تقریبا 20 میزائل داغے ہیں۔

دوسری جانب روسی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین کے 4 میزائل مار گرائے ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ اس نے اگست میں کرسک کے علاقے میں داخل ہونے کے بعد یوکرین کی افواج کے زیر قبضہ زیادہ تر علاقوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

یوکرینی فوج کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج 24 گھنٹوں کے دوران روسی فوج سے 138 جھڑپیں کیں جن میں 1080 روسی فوجی ہلاک کئے، کرسک میں ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں روسی فوجی مارے، روس کی فوجی تنصیبات کو تباہ کیا، یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین اور روس کی جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یوکرینی صدر نے زیادہ تر روسی ڈرونز کو مارگرانے اور روکنے کا دعویٰ بھی کیا ہے، تاہم جنوبی روس کے علاقے کرسک میں جہاں یوکرین کی افواج نے بڑے پیمانے پر دراندازی کے پانچ ماہ بعد علاقے کے ایک حصے پر قبضہ کر رکھا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 224 یوکرینی فوجیوں کو زخمی یا ہلاک کیا، بھاری تعداد میں یوکرین کی فوجی تنصیبات کو تباہ کیا، اور یوکرین کے 22 ڈرون مار گرائے ہیں۔۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top