ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

اسرائیل کا شام کے صوبے حلب سمیت کئی مقامات پر حملہ

03 جنوری, 2025 18:26

قابض صہیونی ریاست نے شام کے صوبے حلب سمیت کئی دیگر مقامات پر حملہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بشار الاسد حکومت کے تختہ الٹائے جانے کے بعد سے اسرائیل نے شام کے مختلف علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوششیں تیز کردیں۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے صوبے حلب اور دیگر مقامات پر فضائی بمباری کی، جس کے باعث متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صہیونی طیاروں نے حلب کے مشرقی علاقے میں شامی دفاعی مصنوعات کے کارخانوں کو نشانہ بنایا۔

حملوں میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد صہیونی حکومت کی جانب سے شام پر حملوں میں شدید اضافہ ہوا ہے تاہم الجولانی اور انکی قیادتنے ابتک کسی اسرائیلی حملے کا کوئی جواب تک نہیں دیا۔

صہیونی حکومت نے گولان کے علاقے میں وسیع رقبے پر بھی قبضہ کر رکھا ہے جبکہ نیتن یاہو نے دوٹوک الفاظ میں موقف اپنایا ہے کہ اسرائیل اپنے دفاع کیلئے کچھ علاقوں سے فوج واپس نہیں بلائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top