ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

پاکستان میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہونے خدشہ

03 جنوری, 2025 12:47

نئے سال کے پہلے ہفتے ہی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ملک میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق قطر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی ہوئی جس کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سست ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ٹی اے نے کہا کہ کیبل میں خرابی سے انٹرنیٹ، براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، کیبل پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی سات زیر سمندر کیبلز میں سے ایک ہے۔

اتھارٹی نے کہا ہے کہ متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں، پی ٹی اے صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور ٹیلی کام صارفین کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرتا رہے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top