ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

ایمبولینس میں جھٹکا لگنے سے مردہ شخص زندہ ہوگیا

03 جنوری, 2025 12:08

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک 65 سالہ شخص کی لاش کو آخری رسومات کے لیے لے جانے والی ایمبولینس اسپیڈ بریکر سے اچھل گئی جس کے بعد وہ زندہ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خوش قسمت شخص  پانڈورنگ الپ دو ہفتے بعد گھر واپس آیا جسے 16 دسمبر کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال لے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے پانڈورنگ الپ مردہ قرار دیا تھا اور ان کی معجزانہ واپسی سے فیملی بھی حیران رہ گئی ہے۔

کھیت سے لوٹنے کے بعد الپے بیمار محسوس کرنے لگے۔ انہیں قے ہوئی، جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ نے انہیں اسپتال لے جانے پر مجبور کیا۔

الپے کے پوتے نے کہا دادا کو پہلے ہماری رہائش گاہ کے قریب ایک نجی اسپتال لے جایا گیا، لیکن دل کا دورہ پڑنے کی تشخیص کے بعد انہیں دوسرے اسپتال میں داخل کرایا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے دادا کا ای سی جی کیا لیکن انہوں نے بعد میں میرے دادا کو مردہ قرار دے دیا۔

اگلے دن، جب اہل خانہ ان کی آخری رسومات کی تیاری کر رہے تھے اور ان کی لاش کو شمشان گھاٹ لے جایا جا رہا تھا، اس دوران ایمبولینس کی رفتار تیز ہو گئی۔

اس کے بعد جب ڈرائیور نے گاڑی کو آزاد کرنے کی کوشش کی تو جھٹکے سے رد عمل پیدا ہوا جس کے نتیجے میں الپے کے جسم میں حرکت آئی۔

پوتے کا کہنا تھا کہ ایمبولینس میں دادا کی انگلیاں ہل رہی تھیں اور ان کی کلائی میں نبض دکھائی دے رہی تھی، جس کی وجہ سے گھر والوں انہیں دوبارہ اسپتال لے گئے۔

زندگی میں واپس آنے کے بعد الپے کی حالت نازک تھی تاہم، علاج معالجے کے بعد وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوکر 30 دسمبر کو گھر واپس آئے۔

اہل خانہ نے اسپتال یا اس ڈاکٹر کا نام بتانے سے انکار کر دیا ہے جس نے انہیں مردہ قرار دیا تھا۔

تاہم حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے ایک عہدیدار پرکاش پاورا نے کہا کہ اس واقعہ کی جانچ کی جائے گی کیونکہ ڈاکٹر مناسب جانچ کے بغیر کسی شخص کو مردہ قرار نہیں دے سکتے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top