مقبول خبریں
حزب اللہ میں شمولیت کی کوشش پر امریکی فوجی گرفتار
حزب اللہ میں شمولیت کی کوشش پر ایک امریکی فوجی کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ نوجوان جیک مول آئے لبنان میں حزب اللہ سے متاثر ہوا اور شمولیت کی کوشش کی لیکن ناکامی کےبعد شام پہنچ گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ امریکا میں واپسی کے بعد بھی امریکی فوجی نے حزب اللہ سے رابطوں کے لیے کوشش جاری رکھی تاہم سماجی رابطوں کی اپلیکیشن کے ذریعے اسے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔
جیک مول آئے پر دہشت گرد تنظیم کو مفاہمت فراہم کرنے کی دفعات لگا کر بیس سال قید کی سزا سنادی گئی۔