ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

سگریٹ نوشی سے نجات دلانے کیلئے مددگار ایپ تیار

02 جنوری, 2025 16:53

لندن: برطانیہ کی ایک یونیورسٹی کے محققین نے سیگریٹ نوشی سے نجات دلانے میں مدد گار اسمارٹ واچ ایپ متعارف کرا دی۔

یونیورسٹی آف برسٹل کی ایک ٹیم کا خیال ہے کہ اسمارٹ واچز کی ٹیکنا لوجی لوگوں کو تمباکو نوشی چھوڑنے میں مدد دے سکتی ہے، جو اینڈرائیڈ اسمارٹ واچ پر موشن سینسر کا استعمال کرتے ہوئے تمباکو نوشی کے دوران ہاتھوں کی حرکات کا پتا لگا سکتا ہے۔

ایپ تمباکو نوشی کرنے والے اور چھوڑنے والے کی طرف سے بنائے گئے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے وائبریشن الرٹ جاری کرتی ہے اور تمباکو نوشی چھوڑنےکیلئے اسمارٹ واچ اسکرین پر پیغامات ظاہر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:ای سیگریٹ اور ویپس پر پابندی لگادی گئی

مزید پڑھیں:شاہ رخ خان کا سیگریٹ نوشی سے متعلق حیران کُن انکشاف

ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ تمباکو نوشی ترک کرنے سے سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے جبکہ دیگر پیغامات میں یہ بتایا گیا ہے کہ کتنے سگریٹ پیے گئے۔ پیغام دیکھنے کے بعد صارف اسے سوائپ کرسکتا ہے یا معلومات دیکھنے کیلئے ایک بٹن دبا سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف برسٹل کے کرس اسٹون کا کہنا ہے کہ جو لوگ تمباکو نوشی چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں انہیں ابتدائی مراحل میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کی وجہ سے وہ دوبارہ صحت یاب ہو جاتے ہیں۔

مطالعے میں شرکاء نے اس ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ واچز پہنیں اور بعد میں اس کی افادیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 66 فیصد لوگوں نے ٹیکنالوجی کے ساتھ اسمارٹ فون پہننے میں آسانی محسوس کی جبکہ 61 فیصد نے ٹیکسٹ میسجنگ کو متعلقہ پایا۔

دوسری جانب مثبت فیڈ بیک دینے والے افراد کا کہنا ہے کہ ’ایپ نے تمباکو نوشی کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور انہیں اس عادت کو ترک کرنے کی ترغیب دی‘، جبکہ منفی فیڈ بیک دینے والے افراد کا کہنا ہے کہ بار بار پیغامات اپنا اثر کھو بیٹھتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top