مقبول خبریں
ملک میں سونا مہنگا ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے پر پہنچ گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 35 ہزار 711 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 3350 روپے پر برقرار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 1000 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
سال 2024 میں پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کیبلند ترین سطح 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے اور فی تولہ سونے کی کم ترین قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے رہی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں دن کے دوران 11 کے اضافے کے بعد سونے کا بھاؤ 2635 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔
عالمی سطح پر جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 2024 سے اس کی رفتار برقرار رہی جبکہ تاجروں نے امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے بارے میں مزید وضاحت طلب کی۔
سپاٹ گولڈ کی قیمت 0.39 فیصد اضافے کے ساتھ 2634.15 ڈالر فی اونس رہی جب کہ امریکی سونے کا فیوچر 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 2646.30 ڈالر رہا۔