ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

یوکرین نے یورپ کیلئے روسی گیس کی سپلائی مُعطل کر دی

02 جنوری, 2025 10:45

ٹرانزٹ معاہدہ ختم ہونے پر یوکرین کے راستے یورپ کو روسی گیس کی سپلائی روک دی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان 5 سالہ گیس ٹرانزٹ ڈیل آج ختم ہو گئی ہے اور یوکرین نے روس کیساتھ جنگ کے دوران معاہدے میں توسیع سے انکار کر دیا تھا۔

رائٹر کی رپورٹ کے مطابق بیلاروس سے گزر نے والی پائپ لائن یا مال کو روک دیا گيا ہے اور نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائن بھی 2022 میں پھٹ گئی، مگر اس کے باوجود، روس، بحراسود سے گزر نے والی ترک اسٹریم گیس پائپ لائن کے ذریعے گیس کی برآمدات جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ نے یوکرین روس جنگ کو پاگل پن قرار دے دیا

یوکرینی وزیرتوانائی نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے روسی گیس کی ترسیل روک دی ہے جب کہ یورپ نے پہلے ہی روسی گیس کو ترک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترک اسٹریم کی دو پائپ لائنیں ہیں، ایک ترکیہ کے لئے ہے اور دوسری ہنگری و صربیہ سمیت وسطی یورپ کے خریداروں کو گیس فراہم کرتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top