ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

جنگ بندی ہوگی تو! یرغمالیوں کی فہرست تیار کریں گے، حماس

01 جنوری, 2025 19:30

فلسطین میں مزاحمت کی علامت حماس نے جنگ بندی معاہدے کیلئے اپنے پاس موجود زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست تیار کرنا شروع کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ جنگ بندی تک کوئی یرغمالی قابض صہیونی ریاست نہیں دیں گے۔

حماس نے ایک ہفتے کی جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے پاس موجود زندہ قیدیوں کی اس فہرست کو تیار کریں گے، آئندہ ہفتے کوئی قیدی رہا نہیں کیا جائے گا تاہم ہفتے کے چوتھے روز فہرست اسرائیل کے حوالے کریں گے۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ؛ حماس کا 34 میں سے 12 یرغمالی دینے سے انکار

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حماس کا موقف ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ سے نکلے اورع پناہ گزینوں کو واپس آنے کا موقع دے جبکہ پہلے مرحلے میں 34 یرغمالیوں میں سے 12 رہا نہیں کیا جائے گا بلکہ اسکے بدلے 12 لاشیں صہیونی حکومت کو دی جائیں گی جو صہیونی جارحیت کے نیتجے میں ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: غزہ: ظالم صیہونی حکومت جنگ بندی نہ ہونے کی کوششیں کرنے لگی

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ قابض صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے معاہدے کے پہلے مرحلے میں لاشوں کی کو لینے سے صاف انکار کر دیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیل چاہتا ہے کہ پہلے مرحلے میں 34 زندہ یرغمالیوں کو آزاد کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top