مقبول خبریں
حماس نے اسرائیل پر ایک مرتبہ پھر میزائلوں کی بارش کردی
فلسطین میں مزاحمت کی علامت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے قابض صہیونی ریاست کے شہروں اور قصبوں پر میزائلوں کی بارش کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے میں تاخیری حربے اور یرغمالیوں کی رہائی پر شرائط نے مزاحمتی تنظیم حماس کو جوابی کارروائی پر مجبور کردیا ہے۔
حماس نے غزہ جنگ کے آغاز سے سخت موقف اپنایا ہے کہ صہیونی حکومت نے مکمل جنگ بندی کرے تاکہ مظلوم شہریوں کو خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
مزید پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ؛ حماس کا 34 میں سے 12 یرغمالی دینے سے انکار
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ غزہ کے قریب صہیونی بستی نتیووت پر راکٹ حملے کیے ہیں، جس کے باعث قابض ریاست میں خطرے کے سائرن بج اُٹھے۔
مزید پڑھیں: کمال عدوان اسپتال میں خواتین کیساتھ ظلم کی داستان کا ہولناک انکشاف
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزاحمتی تنظیموں اسلامک جہاد اور حماس نے اسرائیلی حکومت کی سخت حفاظتی تدابیر کے باوجود کئی بار راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا ہے
مزید پڑھیں: نسل کش صیہونی حکومت نے غزہ کو بچوں سے محروم کر دیا
قبل ازیں گزشتہ روز حماس کے ایک ذرائع نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں 34 میں سے 12 یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا بلکہ اسکے بدلے 12 لاشیں صہیونی حکومت کو دی جائیں گی جو انکی جارحیت کے نیتجے میں ہلاک ہوئے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ قابض صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے معاہدے کے پہلے مرحلے میں لاشوں کی کو لینے سے صاف انکار کر دیا تھا۔