ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

نادرا نے جدید فیچرز پر مبنی نیا ’ب‘ فارم متعارف کر ا دیا

01 جنوری, 2025 12:52

اسلام آباد: نادرا نے 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کیلئے برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ب فارم) کا نیا ورژن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اس نئے برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں تصاویر اور فنگر پرنٹس سمیت لازمی حفاظتی خصوصیات شامل ہیں، جو شناخت کی چوری اور غلط استعمال سے متعلق خدشات کو دور کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہو گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ نئے ’ب‘ فارم میں پہلی بار یہ فیچرز شامل کیے جائیں گے جو فراڈ کے خلاف بہتر تحفظ فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں:نادرا نے شہریوں کو سہولت دینے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

محسن نقوی نے وضاحت کی کہ یہ اقدام بچوں کی شناختی معلومات کی حفاظت اور جعلی شناختی کارڈ، غیر قانونی پاسپورٹ اور انسانی اسمگلنگ جیسے مسائل کو روکنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

نئے ’ب‘ فارم پر عمل درآمد 15 جنوری 2025 سے آہستہ آہستہ شروع ہوگا، اپ گریڈ شدہ دستاویز کے حصول کیلئے والدین یا قانونی سرپرست کو بچے کے ساتھ قریبی نادرا سینٹر جانا ہو گا۔

درخواست پر کارروائی کیلئے بچے کا کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ اور والدین کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ دونوں کی ضرورت ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top