ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

امریکا نے ایران سمیت روسی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دی

01 جنوری, 2025 10:32

امریکا نے اپنے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کی کوشش کے الزام میں ایران اور روسی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دی۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان اداروں کا مقصد 2024 کے امریکی انتخابات کے دوران سماجی و سیاسی تناؤ کو ہوا دینا اور امریکی رائے دہندگان پر اثر انداز ہونا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے قائم مقام انڈر سیکریٹری برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس بریڈلے اسمتھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران اور روس کی حکومتوں نے ہمارے انتخابی عمل اور اداروں کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران کے 50 ارب ڈالر کا حساب کتاب لگاتے ہوئے امریکی جنگی اخراجات کو بھی یاد کرلیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ غلط معلومات پھیلانے کی مہم کے ذریعے امریکی عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، امریکہ ان مخالفین کے خلاف چوکس رہے گا جو ہماری جمہوریت کو نقصان پہنچائیں گے۔

محکمہ خزانہ نے کہا کہ سی جی ای نے 2024 کے نائب صدارتی امیدوار کے بارے میں بے بنیاد الزامات عائد کرنے کیلئے ایک ویڈیو بھی تیار کی۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کس امیدوار کو نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ سال نومبر میں ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کو شکست دے کر صدر منتخب ہوئے تھے۔ وائٹ ہاؤس سے باہر ہونے کے 4 سال بعد انہوں نے شاندار واپسی کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top