مقبول خبریں
واٹس ایپ میں صارفین کی مدد کیلئے نئے ٹول کا اضافہ
انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے ویب صارفین کیلئے ایک نیا ٹول ‘چیٹ ود یو ایس’ متعارف کرانے پر کام کر رہا ہے۔
واٹس ایپ ایک ایسا فیچر تیار کر رہا ہے جو ویب کلائنٹس کو کسی بھی دوسری ایپلی کیشن کے بغیر کسی بھی وقت کمپنی کی آفیشل سپورٹ ٹیم سے رابطہ کرنے کی سہولت دے گا۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ اور گوگل پلے پر عائد پابندی ختم کردی گئی
رپورٹ کے مطابق کوئی بھی صارف ویب ورژن کے ذریعے براہ راست سپورٹ ٹیم سے رابطہ کرسکتا ہے۔ اس آپشن کے ساتھ نئی چیٹ ایپ کے ہیلپ سیکشن میں صارفین کیلئے دستیاب ہوگی۔
واٹس ایپ کے مطابق جب بھی اس آپشن پر کلک کیا جائے گا، یہ اسکرین پر الرٹ دکھائے گا جس سے ایک پاپ اپ پیغام صارفین کو مطلع کرے گا کہ انہیں جلد ہی سپورٹ ٹیم سے مدد ملے گی۔