مقبول خبریں
کُرم میں آج فریقین کے مابین قیام امن کیلئے معاہدہ طے پانے کا امکان
ضلع کُرم میں قیام امن کیلئے آج فریقین کے درمیان معاہدہ طے پانے کا امکان ہے، کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد ہو گا۔
ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط کرنے والے ایک فریق کے مشران کئی دن سے کوہاٹ میں موجود ہیں جبکہ مزید 2 دن کی مہلت مانگنے والے فریق کے مشران بھی آج کوہاٹ پہنچ جائیں گے۔
امن معاہدے میں بنکرز کا خاتمہ، فریقین کی بھاری اسلحے سے دست برداری شامل ہے جبکہ ٹل پارہ چنار روڈ پر نقل حرکت کانوائے کی صورت میں ہوگی، دہشتگردی کا واقعہ ہونے کی صورت میں صرف حکومت ہی کارروائی کرے گی۔
دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فریقین میں عمومی اتفاقِ رائے ہوچکا ہے۔ تقریباً 3 ماہ سے ٹل پارہ چنار شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے پارہ چنار میں غذا اور ادویات کی کمی کی وجہ سے حالات انتہائی تشویشناک ہیں۔
مزید پڑھیں:ضلع کرم پاراچنار؛ ڈیڈلاک تاحال برقرار! مگر کیوں وجہ سامنے آگئی
مزید پڑھیں:ضلع کرم پاراچنار؛ 130 سے زائد بچے زندگی کی بازی ہار گئے
پشاور، اسلام آباد، کراچی سمیت ملک بھر میں پاراچنار واقعہ پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جبکہ ضلع کرم میں دو قبائل کے درمیان ہونے والے تنازع کے پرامن حل کیلئے معاہدے کو تقریباً حتمی شکل دی گئی جس کے مطابق دونوں فریقین بھاری ہتھیار حکومت کو دینے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں راستوں کی مسلسل کے باعث ابتک 130 سے زائد بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ پشاور میں پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت ضلع کرم کے آمدورفت کے تمام راستے تاحال بند ہیں جس کی وجہ سے علاج معالجے کی سہولیات نہ ملنے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔