پیر، 20-جنوری،2025
اتوار 1446/07/19هـ (19-01-2025م)

طالبان نے خواتین پر ایک اور پابندی عائد کر دی

30 دسمبر, 2024 15:51

طالبان نے خواتین کی پرائیویسی کا حوالہ دیتے ہوئے رہائشی عمارتوں میں کھڑکیوں کی تعمیر پر پابندی عائد کر دی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ نئی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں نہیں ہونی چاہئیں جن سے صحن، باورچی خانے یا کنویں جیسے علاقوں میں نظر آئے۔

طالبان کے سپریم لیڈر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں موجودہ کھڑکیوں کو بند کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے جو پڑوسی املاک کا نظارہ فراہم کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:طالبان رہنما کا قتل؛ وائٹ ہاؤس نے طالبان حکومت کو خبردار کردیا

ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں میونسپل حکام اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعمیراتی مقامات کی سختی سے نگرانی کریں اور نئے ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنائیں اور انہوں نے وضاحت کی کہ اس طرح کی نمائش ’فحش حرکتوں‘ کا باعث بن سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ عمارتوں کے مالکان سے کہا جا رہا ہے کہ وہ ان کھڑکیوں کو یا تو بلاک کریں یا ہٹا دیں جو خواتین کی پرائیویسی کو برقرار رکھنے اور دراندازی کو روکنے کے لئے پڑوسی گھروں میں دیکھنے کی اجازت دیتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top