ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

تمام موبائل فونز میں ایک ہی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی قرار

30 دسمبر, 2024 15:05

یورپی یونین کے 27 ممالک میں ایک ہی چارجر سے تمام ڈیوائسز کو چارج کرنا ممکن بنانے کیلئے قانون کا اطلاق ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 دسمبر سے یورپی یونین کے 27 ممالک میں اس قانون کا اطلاق ہوگیا ہے جس کے تحت یورپی یونین میں تمام موبائل فونز، ٹیبلیٹس اور کیمروں کیلئے ایک ہی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی ہو گا۔

یورپی یونین میں اب تمام نئے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، ڈیجیٹل کیمروں، ہیڈفونز، اسپیکر اور کی بورڈز کا چارجر ایک ہی قسم کا ہوگا، اس قانون کے تحت تمام کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ صرف ٹائپ سی چارجر کا استعمال کیا جائے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں موجودہ موبائل صارفین کی تعداد سامنے آگئی

اس قانون کے بعد ایک چارجر سے تمام ڈیوائسز کو چارج کرنا ممکن ہو جائے گا، اکتوبر 2022ء میں یورپی یونین کی جانب سے اس قانون کی منظوری دی گئی تھی، یورپی یونین کی جانب سے اس پر عمل کرنے کیلئے کمپنیوں کو 2 سال سے زائد عرصے کی مہلت دی گئی تھی، اس قانون کا اطلاق اب ہو گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top