مقبول خبریں
ایتھوپیا میں خوفناک ٹرک حادثہ، 71 افراد ہلاک
![ایتھوپیا میں خوفناک ٹرک حادثہ، 71 افراد ہلاک](https://urdu.gtvnewshd.com/wp-content/uploads/2024/12/etho.jpg)
افریقی ملک ایتھوپیا میں شادی کیلئے جانیوالے لوگوں سے بھرا ٹرک دریا میں جاگرا، واقعے میں 71 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایتھوپیا کے مشرقی حصے بونا زوریا وردا کے گیلانہ پل پر ٹرک بے قابو ہوکر دریا میں جاگرا جس کے باعث 71 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں:یونان کشتی حادثہ؛ جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد سامنے آگئی
رپورٹ کے مطابق واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں بونا جنرل اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی، ہلاک ہونے والوں میں 68 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 2018ء میں ایتھوپیا کے شمالی پہاڑی علاقے میں ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تر طالب علم تھے۔