ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

یوٹیوب میں ویڈیو چلانے کیلئے اہم فیچر کا اضافہ

29 دسمبر, 2024 15:33

یوٹیوب نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک نیا فیچر "پلے سمتھنگ” متعارف کرایا ہے جس سے انہیں اگلی ویڈیو تلاش کرنے میں آسانی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کی ملکیت یوٹیوب ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے ایک نیا آپشن متعارف کرایا ہے جو ان صارفین کیلئے مفید ہے جو اپنے اگلے ویڈیو کے انتخاب کے بارے میں پریشان رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر جسے "پلے سمتھنگ” کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک بٹن (فلوٹنگ ایکشن بٹن) ہے جو یوٹیوب پر ویڈیوز چلا تا ہے۔ یہ فیچر گزشتہ ایک سال سے آزمائشی مرحلے میں تھا اور فی الحال ورژن 19.5 پر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

یہ بٹن کیسے کام کرتا ہے؟

یہ بٹن ہوم ٹیب کے اوپر سیاہ پس منظر پر ہے، صارف اس بٹن کو منتخب کرکے سکرول یا تلاش کیے بغیر براہ راست ویڈیو سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

بٹن پر کلک ہوتے ہی یہ فیچر شارٹس پلیئر کے ذریعے ویڈیو چلانا شروع کر دیتا ہے۔ یہ بھی نوٹ کرنا ضروری ہے کہ یہ فیچر صرف شارٹس تک محدود نہیں ہے، یہ پورٹریٹ موڈ میں معیاری ویڈیوز بھی چلا سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top