جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

ضلع کرم پاراچنار؛ 130 سے زائد بچے زندگی کی بازی ہار گئے

28 دسمبر, 2024 20:13

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں‌ راستوں کی مسلسل کے باعث ابتک 130 سے زائد بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت ضلع کرم کے آمدورفت کے تمام راستے تاحال بند ہیں جس کی وجہ سے علاج معالجے کی سہولیات نہ ملنے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

پشاور، اسلام آباد، کراچی سمیت ملک بھر میں پاراچنار واقعہ پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جبکہ ضلع کرم میں دو قبائل کے درمیان ہونے والے تنازع کے پرامن حل کیلئے معاہدے کو تقریباً حتمی شکل دی گئی جس کے مطابق دونوں فریقین بھاری ہتھیار حکومت کو دینے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرم بحران: گرینڈ جرگے میں پیشرفت، مشران نے معاہدے پر دستخط کردیے

اب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کوہاٹ گرینڈ جرگے میں مشران نے دستخط کر دے ہیں، ایک فریق کے چند افراد آج دستخط کریں گے جب کہ کمشنر کوہاٹ آفس میں آج جرگہ حتمی فیصلے کا اعلان کرے گا۔

مزید پڑھیں: ضلع کرم پاراچنار؛ ایف سی کے مزید 1200 سیکیورٹی اہلکار تعینات

تشدد سے متاثرہ ضلع کرم میں قبائلی جھڑپوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں نومبر سے اب تک 130 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ اتنے ہی بچے راستوں کی بندش اور بیماریوں میں مبتلا ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پارا چنار: علاج نہ ملنے کے باعث 100 سے زائد بچے دم توڑ گئے

شہر میں اشیائے خوردونوش، ادویات، تیل، لکڑی، ایل پی جی کی شدید قلت ہے جس کے باعث لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں تاہم صوبائی اور وفاقی حکومتیں معاملے کے حل کیلئے سنجیدہ دیکھائی نہیں دے رہیں۔

مزید پڑھیں: ضلع کرم پاراچنار؛ 6 کروڑ روپے مالیت کی دوائیں پہنچادی گئیں

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ اور افغان بارڈر سمیت راستوں کی بندش سے شہری بحرانی کیفیت سے دوچار ہیں، اشیائے خورونوش سمیت روز مرہ استعمال کی اشیا ختم ہوچکیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top