ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

چاند کا ٹکڑا زمین سے دور کیوں ہورہا ہے؟

27 دسمبر, 2024 12:23

زمین کے افق پر دو ماہ قبل نمودار ہونے والا چمکتا ہوا سیارچہ یا شہابیہ، اگرچہ چاند تو نہیں ہے لیکن ہمارے چاند کا ٹکڑا ضرور ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ چٹان اس وقت چاند سے ممکنہ طور پر الگ ہوئی جب ایک شہابیہ چاند سے ٹکڑایا جس کے باعث وہاں ایک گڑھا بن گیا اور ایک چٹان اس جگہ سے الگ ہو کر خلا میں چلی گئی۔

لیکن، اب چاند کا یہ بے ضرر ٹکڑا سورج کی کشش ثقل کے باعث زمین سے دور جا رہا ہے۔ تاہم، اگلے سال جنوری میں یہ پھر زمین کے قریب آئے گا اور اس وقت اس کا زمین سے فاصلہ 11 لاکھ میل ہوگا۔

ناسا جنوری میں اس 33 فٹ کی چٹانی شے کو زمین کے قریب آنے پر ریڈار اینٹینا کی مدد سے جاننے کی کوشش کرے گا۔

تکنیکی طور پر یہ شے چاند نہیں لیکن اس کے باوجود ادارے کے لیے یہ بہت دلچسپ چیز ہے۔

چھوٹے سے چاند کے نام سے پکارا جانے والا یہ سیارچہ زمین کی کشش ثقل اور مدار میں مکمل طور پر نہیں آیا اور ابھی زمین سے 20 لاکھ میل دور ہے۔

فلکی طبیعیات کے ماہرین نے چاند سے الگ ہو جانے والے اس چٹانی ٹکڑے کو دریافت کیا تھا، یہ ٹکڑا اگلے سال جنوری کے بعد زمین سے بہت دور شمسی نظام میں داخل ہوگا اور پھر 30 برس بعد 2055 میں دوبارہ زمین کے قریب آئے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top