جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

واٹس ایپ اور گوگل پلے پر عائد پابندی ختم کردی گئی

25 دسمبر, 2024 13:22

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکام نے انٹرنیٹ پر عائد پابندیوں میں نرمی کے لیے واٹس ایپ اور گوگل پلے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

ایرانی حکومت نے طویل عرصے سے فیس بک، ایکس اور یوٹیوب جیسے غیر ملکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سنسرشپ عائد کر رکھی ہے۔

واٹس ایپ اور گوگل پلے دونوں پلیٹ فارمز کو اس سے قبل بلاک کر دیا گیا تھا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق صدر مسعود پیششکیان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے نتیجے میں ان پلیٹ فارمز پر عائد پابندیاں اٹھانے کے حق میں اکثریتی ووٹ پڑے۔

ایران کے وزیر برائے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ستار ہاشمی نے اس اقدام کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے اسے انٹرنیٹ کی پابندیوں کو ختم کرنے کی جانب پہلا قدم قرار دیا۔

ستمبر میں امریکا نے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر زور دیا تھا کہ وہ ایران جیسے ممالک میں آن لائن سنسرشپ سے بچنے میں مدد کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top