مقبول خبریں
حکومت کا طلباء کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونہار اسکالرشپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ سے عہد کیا کہ وہ پنجاب کے طلباء کو ایک لاکھ ای بائیکس دینگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہونہار اسکالرشپ کی رقم میں اضافے کا بھی انکشاف کیا اور اسے 30 ہزار روپے سالانہ سے بڑھا کر 50 ہزار روپے سالانہ کر دیا۔
مزید پڑھیں:حکومت پنجاب کا 10ہزار طلبہ کو آسان شرائط پر ای بائیکس دینے کا اعلان
مریم نواز نے بین الاقوامی اسکالرشپس پیش کرنے کے منصوبوں کا اشتراک کیا، جس سے طلباء کو دنیا بھر کے معروف اداروں میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے قابل بنایا جا سکے گا۔
خیال رہے کہ اس اقدام کا مقصد پنجاب بھر میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء کیلئے اعلی تعلیم تک رسائی میں اضافہ کرنا ہے۔