مقبول خبریں
گھریلو جھگڑے پر خاتون نے شوہر کی بھینسوں کو زہر دے دیا
فیصل آباد میں بیوی نے اپنے شوہر کے مویشیوں کو زہر دے دیا جس کے نتیجے میں 3 بھینسیں اور ایک گائے جاں بحق ہوگئی۔
یہ واقعہ فیصل آباد کے گاؤں مامون کنجان میں پیش آیا جہاں ظفر اقبال نامی ایک اپنے چار مویشیوں سے محروم ہوگیا۔
ظفر اقبال نے دعویٰ کیا کہ بیوی نے پیسوں کے تنازع پر غصے میں آکر ان کے مویشیوں کو زہر دے دیا جس کے نتیجے میں ان کے چار جانوروں کی المناک موت ہو گئی، مویشیوں کی مالیت 12 روپے تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اہلیہ پچھلی شادی سے اپنے بچوں کی مالی مدد کرنا چاہتی تھیں، لیکن ان کے درمیان پیسوں پر اختلاف تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
اس کے علاوہ خاتون نے بھی اپنے شوہر کو چھوڑ کر نامعلوم مقام پر خود کو چھپا لیا۔
مقامی حکام نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاہم، خاتون کے ٹھکانے نامعلوم ہیں۔
اس سے قبل ستمبر میں فیصل آباد میں چھ بھینسیں جاں بحق اور تین درجن سے زائد مویشی شدید متاثر ہوئے تھے جب کہ تھانہ خریاں والا کے علاقے میں ایک مل سے آلودہ پانی پینے سے مزید تین درجن مویشی شدید متاثر ہوئے تھے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ چک نمبر 103 آر بی میں رہنے والا ادریس نامی مویشی فارمر اپنے مویشیوں کو کھیتوں میں چرانے کے لیے لے جا رہا تھا کہ مبینہ طور پر ان جانوروں نے جڑانوالہ روڈ کے قریب ایک واٹر کورس سے پانی پی لیا جو مقامی کیمیکل مل سے خارج ہونے والے فضلے سے آلودہ ہوا تھا۔