مقبول خبریں
واٹس ایپ یکم جنوری سے کِن اسمارٹ فونز پر کام کرنا بند کردے گا؟
واٹس ایپ، میٹا کا مفت استعمال ہونے والا میسجنگ اور کالنگ پلیٹ فارم دنیا بھر میں تقریبا ہر اینڈروئیڈ اسمارٹ فون صارف کے لئے اہم ہے۔
تاہم واٹس ایپ کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کے ساتھ اسے چلانے کی کم از کم ضرورت بھی اپ ڈیٹ ہوجاتی ہے اور کچھ پرانے اسمارٹ فونز ایپلی کیشن تک مستقل رسائی سے محروم ہوجائیں گے۔
20 دسمبر کو شائع ہونے والی ایچ ڈی بلاگ کی ایک رپورٹ کے مطابق نئے سال کے پہلے دن یعنی یکم جنوری 2025 کو 20 سے زائد مختلف اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز واٹس ایپ تک رسائی سے محروم ہوجائیں گے۔
یہ خاص طور پر ان آلات کے لئے سچ ہے جو اب بھی اینڈروئیڈ کٹ کیٹ یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم ورژن پر چل رہے ہیں۔
واٹس ایپ کے علاوہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ کچھ دیگر میٹا ایپس جیسے فیس بک اور انسٹاگرام جلد ہی ان موبائلز پر کام کرنا بند کردیں گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں شامل کچھ اسمارٹ فونز ایچ ٹی سی اور ایل جی جیسے برانڈز کے ہیں جنہوں نے برسوں پہلے اسمارٹ فونز بنانا بند کردیے تھے۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ تک رسائی کھونے والی تمام ڈیوائسز کم از کم 10 سال پرانی ہیں۔ لہٰذا اگر آپ کے پاس پانچ یا چھ سال پرانا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون بھی ہے تو واٹس ایپ توقع کے مطابق کام کرتا رہے گا۔
اگر آپ کے پاس نیچے بیان کردہ اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے تو ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ آپ تمام واٹس ایپ چیٹس کو گوگل اکاؤنٹ میں بیک اپ لیں تاکہ نئے اسمارٹ فون میں تمام چیٹس کی آسانی سے بحالی کو یقینی بنایا جاسکے۔
وہ سمارٹ فونز جو یکم جنوری 2025 کو واٹس ایپ سپورٹ کھو دیں گے
سام سنگ گلیکسی ایس 3
سام سنگ گلیکسی نوٹ 2
سام سنگ گلیکسی Ace 3
سام سنگ گلیکسی ایس 4 منی
موٹو جی (پہلی جنریشن)
موٹرولا ریزر ایچ ڈی
موٹو ای 2014
ایچ ٹی سی ون ایکس
ایچ ٹی سی ون ایکس +
ایچ ٹی سی ڈیزائر 500
ایچ ٹی سی ڈیزائر 601
ایچ ٹی سی آپٹیمس جی
ایچ ٹی سی نیکسس 4
ایل جی جی 2 منی
ایل جی ایل 90
سونی ایکسپیریا زی
سونی ایکسپیریا ایس پی
سونی ایکسپیریا ٹی
سونی ایکسپیریا وی