مقبول خبریں
اے آئی کے ذریعے رونالڈو کی مقدس ترین مقام کی تصاویر وائرل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کو مسلمانوں کے مقدس ترین مقام پر زیارت کی تصاویر نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔
سعودی فٹبال کلب النصر کے معروف فٹبالر کی اے آئی سے تخلیق کردہ ایک اہلیہ کے ہمراہ تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں مسلمانوں کے مقدس ترین مقام کی زیارت کرتے دیکھایا گیا ہے۔
رونالڈو اور انکی اہلیہ کی اِن تصاویر نے صارفین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیسے کسی غیر مسلم کو حرم میں اسطرح دیکھایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: رونالڈو جلد اسلام قبول کرنیوالے ہیں؟
یہ تصاویر النصر فٹبال کلب کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ کے بیان کے بعد وائرل ہوئی ہیں کرسٹیانو رونالڈو حقیقی طور جس میں انکا کہنا تھا کہ وہ اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں اور وہ گراؤنڈ میں سجدہ کرکے اس بات کا اظہار کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کے بیٹے نے ”انشااللہ” کہہ کر مداحوں کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل
انہوں نے بتایا کہ رونالڈو حقیقی طور پر اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں اور اس کے بارے میں انہوں نے مجھ سے کئی بار بات کی اور دلچسپی بھی ظاہر کی۔
عبداللہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈو نے اپنی مسلم ٹیم کے ساتھیوں کا احترام کرتے ہیں، ہماری ثقافت اور اسلام کے طور طریقوں پر بھی گہری نگاہ رکھتے ہیں۔