ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

ترکیہ؛ اسموگ کے باعث ہیلی کاپٹر اسپتال کی عمارت سے ٹکرا گیا

22 دسمبر, 2024 15:26

انقرہ: ترکیہ میں شدید دھند کے باعث ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں عملے اور ڈاکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے جنوب مغربی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے جن میں دو پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور ایک ملازم شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موگلہ کے صوبائی گورنر ادریس اکبیک کے مطابق یہ حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا اور اس کی وجہ شدید دھند قرار دی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر گزشتہ روز خراب موسم کے باعث پرواز نہیں کرسکا تھا۔

مزید پڑھیں:ایران میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، بریگیڈیئر سمیت پائلٹ شہید

22 دسمبر کی صبح اس نے انطالیہ جانے کی کوشش کی مگر شدید دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا، تاہم حادثے سے عمارت کے اندر یا زمین پر موجود کسی فرد کو نقصان نہیں پہنچا۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں حادثے میں 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔ حکام کی جانب سے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top