جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

روس یوکرین جنگ پر ٹرمپ کیساتھ سمجھوتہ کرنے کو تیار ہے، پیوٹن

19 دسمبر, 2024 17:15

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ممکنہ مذاکرات میں یوکرین کے معاملے پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایک بیان میں پوٹن نے کہا کہ وہ ٹرمپ سے ملنے کے لیے تیار ہیں، البتہ روس کمزور پوزیشن میں نہیں بلکہ 2022 میں یوکرین پر حملے کرنے کے بعد سے بہت مضبوط ہوگیا ہے۔

پیوٹن نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے ہم مذاکرات اور سمجھوتوں کے لیے تیار ہیں، روسی افواج پورے محاذ پر پیش قدمی کرتے ہوئے یوکرین میں اپنے بنیادی مقاصد کے حصول کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ جلد ہی، وہ یوکرینی جو لڑنا چاہتے ہیں وہ ختم ہو جائیں گے، کوئی بھی نہیں بچے گا جب کہ دوسرے فریق کو مذاکرات اور سمجھوتوں دونوں کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے گزشتہ ماہ خبر دی تھی کہ پیوٹن ٹرمپ کے ساتھ یوکرین جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن انہوں نے کسی بھی بڑی علاقائی رعایت سے انکار کیا اور کیف پر زور دیا کہ وہ نیٹو میں شمولیت کے اپنے عزائم ترک کردیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top