مقبول خبریں
نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ جلد فعال ہونے کیلئے تیار
گوادر: وزیراعظم کی ہدایت پر نیو گوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ کوآپریشنل کرنےکی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر 30 دسمبر کو نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، افتتاحی کمرشل پرواز قومی ائیرلائن چلائے گی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے آئندہ چند روز میں نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرعملہ تعینات کرے گا، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر چیک ان کیلئے کمپیوٹرز سمیت دیگر اہم سامان بھی پی آئی اے لگائے گا۔
مزید پڑھیں:وفاقی حکومت کا گوادر پورٹ کو فعال بنانے کیلئے بڑا فیصلہ
ذرائع کا بتانا ہے کہ گوادر ائیرپورٹ کو فعال کرنے کیلئے قومی ائیرلائنز کی انتظامیہ اور ائیرپورٹس اتھارٹی کے 5 گھنٹے تک طویل اجلاس کے بعد ائیر پورٹ کی فعالیت سے متعلق معاملات طے پا گئے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایک سال تک قومی ائیرلائنز سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی، ائیر پورٹس اتھارٹی کے حکام نے ائیرپورٹ چارجز کے بارے میں قومی ائیرلائن حکام کو یقین دہانی کروادی ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں ڈیپ سی پورٹ گوادر میں چین کی 246 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری سے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ تعمیر کیا گیا ہے۔