مقبول خبریں
برطانوی پولیس کو صحافیوں کی جاسوسی کرنا مہنگی پڑ گئی
لندن: ناردرن آئرلینڈ کی عدالت نے شمالی آئرلینڈ اور میٹروپولیٹن پولیس کو صحافیوں کی جاسوسی کے الزام میں بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ناردرن آئرلینڈ پولیس سروس اور میٹروپولیٹن پولیس نے دو بیلفاسٹ صحافیوں کی جاسوسی کی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے جاسوسی کرتے ہوئے انکے ذرائع کی شناخت کرنے کیلئے غیر قانونی عمل کیا۔
عدالت کی جانب سے یہ تاریخی فیصلہ Investigatory Powers Tribunal نے Barry McCaffrey اور Trevor Birney کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں دیا گیا۔
عدالت نے ناردرن آئرلینڈ پولیس سروس کو ہر صحافی کو 4 ہزار پونڈز ادا کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔ پولیس کی خفیہ نگرانی کی کارروائی غیر متناسب تھی، پولیس نے ملکی اور عالمی تحفظات کو ٹھیس پہنچائی۔
عدالت نے فیصلے دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ صحافیوں کی گرفتاری کےوارنٹ کےپس منظرمیں خفیہ ذرائع کی نشاندہی کی جائے،جبکہ صحافیوں کے خلاف2018میں جاری نگرانی کی منظوری کوبھی ٹریبونل نےکالعدم قراردیا گیا۔
صحافی لوغین آئی لینڈقتل عام میں پولیس،قاتلوں کےگٹھ جوڑکی تحقیقات پر دستاویزی فلم بنارہےتھے،جبکہ یہ پہلا کیس ہے جس میں ٹریبونل نےغیرقانونی مداخلت پر پولیس کو صحافیوں کو ہرجانے ادا کرنیکاحکم دیا۔