مقبول خبریں
غزہ میں نسل کُشی؛ ناروے کا اسرائیل کیخلاف میچ کھیلنے سے انکار
ناروے کی فٹبال ایسوسی ایشن نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے باعث 2026 کے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں اسرائیلی ٹیم کیخلاف کھیلنے سے انکار کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نارویجن فٹ بال ایسوسی ایشن کی صدر لِز کلیونیس نے تصدیق کی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے لاکھوں فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث قابض صہیونی ریاست اسرائیل کیخلاف 2026 ورلڈکہ کوالیفائرز میں میچ نہیں کھیلیں گے۔
لِز کلیونیس نے کہا کہ ہماری فیڈریشن تنظیم بین الاقوامی فٹ بال تنظیموں پر اسرائیل پر پابندیاں لگانے کیلئے فعال ہے تاکہ ایسے ملک کو عالمی مقابلوں میں شرکت سے روکا جاسکے، جو انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: مصری فٹبالر کا اسرائیلی بمباری میں شہید بزرگ و انکی نواسی کو خراج تحسین
فرانسیسی چینل ای 24 کو دیئے گئے بیان میں نارویجن فٹ بال ایسوسی ایشن کی صدر نے کہا کہ ناروے کو اسرائیل، ایسٹونیا، مالڈووا، اور یورپی نیشنز لیگ میں جرمنی، اٹلی کے ساتھ کواٹر فائنل میں رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا اسٹار فٹبالر کریم بینزیما ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟
کلیونیس نے فلسطینی کاز کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا "فٹبال ایسوسی ایشن ناروے کی حکومت کے موقف کی حمایت کرتی ہے اور غزہ میں معصوم شہریوں پر اسرائیلی حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتی ہے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی غزہ میں جاری مظالم سے لاتعلق نہیں رہ سکتا۔
خیال رہے کہ ناروے کی قومی ٹیم اپنے میچ 25 مارچ اور 11 اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف کھیلنا تھا تاہم تاہم ایسوسی ایشن کے بائیکاٹ کے فیصلے سے اس بارے میں غیر یقینی صورتحال پیدا کردی ہے۔