ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

مصری فٹبالر کا اسرائیلی بمباری میں شہید بزرگ و انکی نواسی کو خراج تحسین

18 دسمبر, 2024 17:15

مصری فٹبالر احمد حسن نے غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونیوالے انکل خالد اور انکی نواسی کو خراج تحسین پیش کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

پرتگال کے تاریخی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے معرکے میں ریو ایوینیو اور وکٹوریہ ایف سی کا میچ 2، 2 گول سے برابر رہا تاہم اس میچ میں مصری فٹبالر نے فلسطینی نانا انکل خالد اور نواسی ریم کو خراج تحسین پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لیے۔

مصری فٹبالر کی ٹیم میچ جیتنے سے قاصر رہی تاہم انہوں نے میچ کے اختتام پر اپنی جرسی اوپر کرکے فلسطینی بزرگ اور انکی نواسی کو یاد رکھا جبکہ وہ اس لمحے پر آبدیدہ بھی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: میسی نہ رونالڈو، سال 2024 کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ کس نے جیتا؟

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نانا خالد کی ننھی نواسی شہید ہوگئی تھی جبکہ نواسی کی لاش سے لپیٹ کر رونے اور اسکے چہرے سے مٹی صاف کرنے ویڈیوز نے لوگوں دہلا کر رکھ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: کیا اسٹار فٹبالر کریم بینزیما ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟

تاہم دو روز قبل خالد بھی قابض افواج کی غزہ پر بمباری کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے پناہ گرین کیمپ پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید ہوئے تھے، ان میں بزرگ فلسطینی کی شناخت خالد نبحان کے نام سے ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 45 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top