ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

میسی نہ رونالڈو، سال 2024 کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ کس نے جیتا؟

18 دسمبر, 2024 10:34

برازیل اور ریال میڈرڈ کے اسٹار ونیسیئس جونیئر نے فیفا بیسٹ ایوارڈز 2024 میں مینز پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

خواتین کی کیٹیگری میں اسپین کی ایٹانا بونمتی کو سال کی بہترین وومین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ایوارڈ کی تقریب دوحہ میں ہوئی جہاں فیفا نے فٹ بال میں شاندار کامیابیوں کا جشن منایا۔

ایوارڈز کے لیے ووٹنگ ٹیم کے کپتانوں، کوچز، صحافیوں اور شائقین کے درمیان یکساں طور پر تقسیم کی جاتی ہے، ہر گروپ کے پاس 25 فیصد ووٹنگ شیئر ہوتا ہے۔

پہلا فیفا بیسٹ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد وینسیئس جونیئر نے اپنے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، جب میں ساؤ گونالو کی گلیوں میں ننگے پاؤں کھیلتا تھا تو یہ ناممکن لگتا تھا، اور اب میں یہاں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اسٹار فٹبالر کریم بینزیما ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟

ارجنٹائن کے الیگزینڈرو گارناچو نے نومبر 2023 میں انگلش پریمیئر لیگ میں ایورٹن کے خلاف شاندار اسٹرائیک پر بہترین گول کے لیے پسکاس ایوارڈ حاصل کیا۔

برازیل کے تھیاگو مایا کو ان کی مثالی اسپورٹس مین شپ پر فیئر پلے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ ارجنٹائن کے ایمیلیانو مارٹینز نے شاندار کارکردگی پر بہترین گول کیپر کا ایوارڈ حاصل کیا۔

خواتین فٹ بال میں امریکا کی ایلیسا ناہر کو ان کی غیر معمولی صلاحیتوں اور کھیل میں خدمات پر بہترین خاتون گول کیپر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top